ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / پنجاب ضمنی انتخاب: 3 سیٹوں پر عام آدمی پارٹی کی جیت، کانگریس نے 1 سیٹ حاصل کی، بی جے پی ناکام

پنجاب ضمنی انتخاب: 3 سیٹوں پر عام آدمی پارٹی کی جیت، کانگریس نے 1 سیٹ حاصل کی، بی جے پی ناکام

Sun, 24 Nov 2024 11:21:15  SO Admin   S.O. News Service

چند  ی گڑھ، 24/نومبر (ایس اونیوز/ایجنسی )پنجاب کی 4 اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج کا اعلان ہو چکا ہے۔ حیران کن طور پر ان تمام سیٹوں پر بی جے پی امیدوار تیسرے نمبر پر رہے۔ انتخابات میں کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا، جس میں عآپ نے 3 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی، جبکہ 1 سیٹ کانگریس کے حصے میں آئی۔

پنجاب کی ڈیرا بابا نانک، چھبیوال، گڈرباہا اور برنالہ اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخاب ہوا تھا اور ریاست میں حکمراں جماعت عآپ نے ڈیرا بابا نانک، چھبیوال اور گڈرباہا اسمبلی سیٹوں پر جیت حاصل کی ہے۔ برنالہ اسمبلی سیٹ پر کانگریس امیدوار کو کامیاب ملی ہے۔ برنالہ سے کانگریس نے کلدیپ سنگھ ڈھلون کو امیدوار بنایا تھا جنھوں نے 28254 ووٹ حاصل کیے۔ اس سیٹ پر عآپ امیدوار ہرندر سنگھ دھالیوال کو 26097 ووٹ ملے، یعنی انھیں محض 2157 ووٹوں سے شکست ملی۔

عآپ کی کامیابی والی سیٹوں کی بات کریں تو ڈیرا بابا نانک سیٹ پر اتارے گئے عآپ امیدوار گردیپ سنگھ رندھاوا نے 59104 ووٹ حاصل کر کانگریس امیدوار جتندر کور رندھاوا (53405 ووٹ) کو 5699 ووٹوں سے شکست دی۔ چھبیوال اسمبلی سیٹ پر عآپ امیدوار ڈاکٹر ایشانک کمار کو 51904 ووٹ ملے۔ انھوں نے کانگریس امیدوار رنجیت کمار (23214 ووٹ) کو 28690 ووٹوں کے بڑے فرق سے ہرایا۔ جہاں تک گڈرباہا اسمبلی سیٹ کا معاملہ ہے، وہاں عآپ امیدوار ہردیپ سنگھ ڈمپی (71644 ووٹ) نے کانگریس امیدوار امریتا ورنگ (49675 ووٹ) کو 21969 ووٹوں سے شکست دی۔


Share: